چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرزتعینات کردی گئی۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر آپریشن کے بعد رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا،رینجرز کے اہلکار شجاعت حسین کی رہائشگاہ کے داخلی دروازے پر تعینات کئے گئے جبکہ گھر کے پچھلے دروازے پر بھی رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں