ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور(پی این آئی)کل یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے ،ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ مختلف شہروں میں لیبر تنظیموں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام ریلیوں ، واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا۔ سیاسی جماعتیں بھی مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گی ۔پ

اکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور میں لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالی جائے گی ۔  ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد اور پشاور میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گاجس سے پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close