عدالت کو کس مقصد کے لیے مجبور کیا جارہا ہے ؟ اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور ( پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے،سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ کر نئی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں گھر پر چھاپے پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ روز بیرسٹر اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے یکجہتی کے لے ان کے گھر پہنچ گئے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعلی کے گھر چھاپے کو غیر قانوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ضمانت کے باوجود چھاپہ مارا گیا، اس سارے ایکشن کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔میری پرویز الٰہی سے نہیں فیملی سے ملاقات ہوئی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہیں پلان تو نہیں، پرویز الٰہی کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑنے کی کوشش کی گئی، کیوں نئی قسم کی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بربریت سے حکومت اور اتحادیوں کو نقصان ہوا ہے، ایسے لگتا ہے یہ مذاکرات سے گریز کر رہے ہیں،حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے، ساری کارروائی پر توہین عدالت ہی لگے گی۔انہوں نے الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔اب یہ ممکن نہیں رہا کہ مقررہ وقت پر الیکشن ہوں۔عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے،اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اپنا آرڈر خود تبدیل نہیں کرتی تو الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close