اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔انہوں نے لکھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما نے مزید لکھا کہ اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔واضح رہے کہ حکومتی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 2 بیٹھک ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں