پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے اپنی مدعیت میں درج کیا۔۔۔۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں 2 ارب روپے رشوت لی، مقدمے میں پہلے سے گرفتار ملزم سہیل اصغر چوہدری کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ نئے مقدمے میں ایکسین، ایس ڈی او ہائی وے گجرات کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے مالک حاجی طارق کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 10 ارب روپے کی لاگت سے گجرات پرانا جی ٹی روڈ کی تعمیر کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close