6 ارب کی کرپشن کرنے والے ملزم نے سو ا ارب کی پلی بارگین کی درخواست کر دی

کراچی(آئی این پی)ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس کے ملزم عاشق حسین نے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (ڈی جی نیب) کراچی کو پلی بارگین کی درخواست دیدی۔ملزم کا کہنا ہے کہ وہ نیب کو ایک ارب 24 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کی رقم بطور پلی بارگین دینے کو تیار ہے۔ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کیساتھ حلف نامہ میں املاک کی تفصیل بھی فراہم کردی ہے،

ملزم کا کہنا ہے کہ نیب اس کی نشاندہی پر 63 کروڑ 36 لاکھ روپیکی ریکوری کرچکی ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ یہ رقم مٹیاری اور نوشہرو فیروز کو جاری ہونیوالے فنڈز سے حاصل کیں۔خیال رہے کہ ایم 6 موٹروے نوشہرو فیروز سیکشن میں پونے 4 ارب روپے کا غبن کیا گیا تھا جبکہ ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میں سوا 2 ارب روپے کا غبن کیا گیا تھا۔مجموعی طور پونے6 ارب روپے کے سرکاری فنڈز کا غبن کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close