حکومت نے پی ٹی آئی کے جواب تک خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، وفاقی ایازصادق، معاون خصوصی ملک احمد خان اورعطا تارڑ شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں ممکنہ طور پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزرا کی جانب سے شرکا کو پاکستان تحریک انصاف سے جاری مذاکرات تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پی ٹی آئی سے مذاکرات اور ان کے مطالبات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کو دی گئی انتخابات کی تجویز کے جواب تک خاموش رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close