اسحاق ڈار نے پرویز الہیٰ کے گھر کا گیٹ توڑنے کی کارروائی کا ذمہ دار پنجاب کی نگران حکومت کو قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے چوہدری پرویز الہی کے گھر پولیس کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کے گھر پر دھاوے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ چوہدری پرویزالہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے، تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close