ثاقب نثار نے آڈیو لیک میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کر دی، ٹکٹ کے لیے پیسوں کے معاملے پر دلچسپ مؤقف اختیار کر لیا

لاہور(آئی این پی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے سابق چیف جسٹس نے تصدیق کی ہے کہ جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے، میرے بیٹے کی آواز کوتوڑمروڑ کرپیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے توبتائیں، میں پرائیوٹ شخص ہوں کسی کیلیے بھی سفارش کرسکتا ہوں۔ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سفارش کیلیے پیسے نہیں لیے، پیسے لینے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close