حکومت نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے شہریوں کو جلد پاسپورٹ فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکومت نے پاسپورٹ کا بیگ لاگ ختم کرتے ہوئے نیا پاسپورٹ جلد اجرا کرنے کی پالیسی نافذ کر دی، نئے نوٹیفکیشن کے بعد شہری نارمل فیس پر پاسپورٹ 10 جبکہ ارجنٹ فیس پر 4 دن میں حاصل کر سکیں گے۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فاسٹ ٹریک پاسپورٹ صرف 2 روز میں جاری کیا جائے گا، تمام ریجنل اور ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفسز کو نوٹیفکیشن آویزاں کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close