چوہدری پرویز الہیٰ کو کس تاریخ تک گرفتار نہیں کیا جائیگا؟ فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(پی این آئی)اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانتی دستاویزات وصول ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکلا کی جانب سے اینٹی کرپشن میں عدالت کی جانب سے ملنے والی ضمانت کے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جس کی اینٹی کرپشن حکام نے تصدیق کرلی۔کاغذات کے مطابق عدالت نے پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک عبوری ضمانت دی ہے۔

اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات موصول ہونے تک پی ٹی آئی کے صدر کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں انویسٹی گیشن قانون کے مطابق جاری رہے گی۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب کے گھر سے گرفتار ہونیوالے افراد پولیس کی حراست میں ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پر پیٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close