چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ، وفاقی حکومت نے لاتعلقی ظاہر کر دی

لاہور(پی این آئی) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس چھاپے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا ہے اور پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل افسوس ہے، اس کارروائی کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ چھاپہ پنجاب کی نگران حکومت کے کہنے پر مارا گیا ہے،تحریک انصاف کے تحفظات کے بارے میں قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے جلد تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے جذبات سے متعلق آگاہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close