وہ پاکستانی جنہیں تاحیات ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہش مند تارکین وطن کو بڑا ریلیف دے دیا۔ اسلام آباد پولیس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ فیض آباد میں واقع نئے ٹریفک ہیڈ آفس میں اس مقصد کے لیے ایک سنٹر قائم کرنے پر کام کر رہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اس اقدام کی ہدایت وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی طرف سے کی گئی ہے ، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے سہولت دینا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرداخلہ کے حکم پر آئندہ ماہ کے وسط تک ایک جدید سسٹم متعارف کرا دیا جائے گا، جس کے ذریعے تارکین وطن کو مستقل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close