ایک اور آڈیو لیک نے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی

فیصل آباد(پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور آڈیو لیک نے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی ہے، سازشی کرداروں کو بے نقاب ہونا چاہیے ۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ نواز شریف کی بے گناہی عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2013 تک دنیا پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر جانتی تھی لیکن اس کے بعد میاں نواز شریف نے ملک کی قیادت سنبھالی اور ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگا، اگر نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ثاقب نثار اور ان جیسے دورسرے لوگ پاکستان میں تباہی لے کر آئے ، ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close