جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)سندھ بار کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس وائس چیئرمین کے توسط سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ عہدے کے حلف کے خلاف ہے لہٰذا ان کے خلاف انکوائری دوبارہ شروع کرائی جائے۔

خیال رہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف کئی ریفرنسز سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائزعیسٰی اور جسٹس طارق مسعود نے مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے چیف جسٹس سمیت دیگر ارکان کو خط بھی لکھا ہے تاہم اب تک اس معاملے پر اجلاس نہیں بلایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close