وفاقی دارالحکومت میں درخت سے لٹکتی لاش برآمد، لاش کس کی تھی؟

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گرین بیلٹ پر درخت سے لٹکتی لاش برآمد کی گئی۔تھانہ کھنہ پولیس جائے وقوعہ شکریال پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سال شخص کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گذشتہ سال بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچے کی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش کوہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ،پولیس حکام کے مطابق مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کی عمر تقریباً 15سال معلوم ہوتی ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپا کالونی میں گھر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نسرین لطیف کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ شوہر کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت بتایا جارہا ہے، لیکن گھر کے اندر ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے، قتل کے وقت خاتون کی جانب سے مزاحمت کے آثار بھی نہیں ملے، ایسا لگتا ہے خاتون کو قتل سے پہلے کوئی چیز کھلائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خاتون کو شوہر یا سوتیلے بیٹے نے قتل کیا ہے، یہ بھی امکان ہے کہ غیرت یا جائیداد کی خاطر قتل کیا گیا ہو۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی سونے کی انگوٹھی اور چین بھی موجود ہے، گھر میں مقتولہ کے تمام بچے بھی موجود تھے، مقتولہ کی دوسری اور شوہر کی تیسری شادی تھی مزید پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close