چوہدری سالک حسین پھوپھی پر برہم ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین اپنی پھوپھی پر برہم ہو گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا

سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔انہوں نے گھر پر پولیس کے کسی بھی قسم کے حملے کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں کی چادر اور چار دیواری کی حرمت کا پاس رکھنا چاہیے ۔ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close