پرویز الہٰی کی گھر میں موجودگی کی تصدیق پولیس کو کس خاتون رشتہ دار نے کی؟ چوہدری سالک حسین کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے ، وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چودھری سالک حسین نے لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیروں کے ساتھ ساتھ اپنوں نے بھی ایسی صورتحال پیدا کی جس سے پولیس کو ایسی کارروائی کا موقع ملا۔۔۔۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سالک حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں،

توڑو دروازہ ۔۔۔۔۔ سالک حسین نے کہا کہ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close