آر یا پار، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

کراچی (پی این آئی) عروس البلاد کراچی کی آبادی کی ڈیجٹل گنتی کے حوالے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے آج شام 4 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ملاقاتوں میں ایم کیوایم کی بات سنی گئی اور تسلیم کی گئی۔۔۔۔

لیکن اصل معاملہ مسئلے کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات ہیں۔۔۔ایم کیو ایم نے حکومت کو بے ضابطگیوں کے تمام شواہد پیش کیے۔۔۔۔ حکومت کے ڈیجیٹل سسٹم سے اس کی تصدیق ہوئی کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔۔۔۔۔ایم کیوایم کی کوشش ہے کہ کراچی کے ایک ایک فرد کو گنا جائے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنی سیاست بچانے کے لیے کوئی بھی بڑا فیصلہ کر سکتی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close