ایکساتھ تین چھٹیوں کی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مزدوروں کے عالمی دن پر تعطیل کے باعث رواں ویک اینڈ پر وفاقی سرکاری ملازمین 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو ںگے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی بروز سوموار کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پیر یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بینکوں اور مالیاتی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوتی ہے ، یوم مزدور یکم مئی بروز پیر کوآنے کی وجہ سے وفاقی سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close