لاہور (آئی این پی) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ ’’دی گریٹ ڈیبیٹ‘‘کا افتتاحی پروگرام آج ہفتہ 29اپریل 2023ء کو شیڈول ہے اور اس میں پاکستان کی قومی معیشت: چیلنجز اور حل کی نشاندہی پر توجہ دی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے کہا کہ پاکستان ایک کمزور معاشی بحران سے دوچار ہے، سیاسی استحکام کی کمی اور آئینی بحران کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “دہشت گردی کے بڑھنے اور سرحدی سلامتی کے مسائل کے ساتھ ساتھ طاقتوں کے عالمی توازن میں تبدیلی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے جن پر بروقت اور مکمل بحث کی ضرورت ہے۔ فکری طور پر مشغول اور متنوع خیالات کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے، متعدد اسٹیک ہولڈرز، بشمول ماہرین تعلیم، اراکین پارلیمنٹ، سرکاری ملازمین، ججز، وکلا، میڈیا پرسنز، سماجی کارکنان، اور کمیونٹی لیڈروں کو دی گریٹ ڈبیٹ میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فورم نظریات کے فکری تبادلے کا ایک بہترین موقع ثابت ہو گا، جس سے ایسے عملی حل نکلیں گے جو ملک کو اپنے چیلنجوں پر قابو پانے اور ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں