پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ، ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

نیو یارک(پی این آئی) اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال جون کے مہنیے میں پاکستان شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے دوچار ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اس سال پاکستان، افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ترکیہ سمیت 20 ممالک موسمیاتی تبدیلی کی زر میں آئیں گے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں شدید بارشیں ہوں گی ۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ان ممالک میں غذائی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دنیا کے 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا شکار ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close