پی ٹی آئی اور حکومت دونوں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے، مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج انتخابات کے حوالے سے دوسرا دور ہوا جس میں حکومت اکتوبر میں انتخابات کروانے کے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ حکومت نے تجویز دی ہے کہ انتخابات کا انعقاد اکتوبر کی بجائے ستمبر میں کرلیا جائےجس پر تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان سے مشاورت کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے مؤقف میں بھی نرمی آئی ہے، تحریک انصاف کے وفدنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مئی میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے تو جولائی میں الیکشن کروا لیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close