ایک اور اہم حکومتی شخصیت عہدے سے مستعفی ہوگئی

پشاور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل کا استعفیٰ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ بعض ناگزیر وجوہات اور نجی مصروفیت کی بناء پر دیا ہے، وزارت صحت میں رہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور تجربہ بھی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close