آڈیوز کون لیک کروا رہا ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا دلچسپ جواب

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ آڈیوز کون لیک کروا رہا ہے جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو آڈیو ریکارڈنگ کر سکتے ہیں وہی لیک بھی کر رہے ہوں گے۔

ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوئے تو آئین ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم رول آف لاء پر کھڑے ہیں، وہ آئین توڑ کر توہین عدالت کر رہے ہیں۔ ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا مذاکرات کے نتیجے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں واپس آئیں گے جس پر انہوں نے الٹا سوال کر دیا کہ کیا ملک میں کوئی آئین بھی ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close