فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے کیوں روک دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی )ایف آئی اےنے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز سے دبئی جا رہے تھےکہ انہیں ایف آئی اے نے روک لیا اور ان کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان قبضے میں لے لیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونےکی وجہ سے روکا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنےکی کوشش کی، فرخ حبیب ایف آئی اے کی گرفتاری سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔اس حوالے سے فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ وہ فیملی ممبرکی عیادت کے لیے ملک سے باہر جا رہے تھے، فیملی ممبرکا لیور ٹرانس پلانٹ ملک سے باہر ہو رہا ہے، ایف آئی اے نے مجھے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ بیگ ان کے پاس موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close