الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوئے تو ۔۔۔۔ عمران خان نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوئے تو آئین ٹوٹ جائے گا۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہو گا اسی کی بات چلے گی۔۔۔۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے سب فیصلے مانے ہیں، ہم آئین کے ساتھ اور پی ڈی ایم کے خلاف کھڑے ہیں، ہمارا ان سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے حوالے سے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے، ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو کرائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں