راولپنڈی (پی این آئی) سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے منسوب پاک فوج کی جنگی صلاحیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث بیان کے حوالے سے مؤقف جاری کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ۔۔۔ راولپنڈی میں جاری کیے گئے اعلامیے میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔۔۔۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔۔۔۔آئی ایس پی آر کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہتھیاروں، ساز و سامان، جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس کو ہمیشہ تیار رکھا ہے۔۔۔۔۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی، یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں