اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع نے یہ نہیں کہا کہ الیکشن میں سیکیورٹی نہیں دینا چاہتے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ اس وقت حالات ایسے ہیں کہ سیکیورٹی دینے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر تبصرہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پوری پارلیمنٹ کو استحقاق کمیٹی کا درجہ دے کر ججوں کو بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں