خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی آباد کاری، اے این پی نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کے معاملے پر اے این پی نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی جانب سے پٹیشن دائر کر دی گئی، پٹیشن بابر خان یوسفزئی ایڈوکیٹ اور خضر حیات خزانہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی ہے،

پٹیشن میں سابق وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، سابق وزیر اعلی محمود خان اور سابق صوبائی مشیر بیرسٹر سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔پٹیشن میں سابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ری سیٹلمنٹ کے عمل کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی بنائی جائے، دہشتگردوں کی آباد کاری میں ملوث تمام کرداروں اور معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں پورے عمل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close