اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی) اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق پیر یکم مئی 2023 کو یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے یکم مئی 2023 بروز پیرکو اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوم مزدور پر تمام نجی بینکوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close