پاکستان پھر زلزلے سے لرز اُٹھا

خاران (پی این آئی) کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کو بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خاران اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ پڑھتے رہے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 68 کلومیٹر دور کا علاقہ تھا، جبکہ زلزلے کہ گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں