عمران خان اور جنرل فیض حمید کیخلاف درخواست جمع کرو ادی گئی

عوامی نیشنل پارٹی (پی این آئی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کے پی حکومت، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آبادکاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، فیض حمید کی معاونت سے دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی، عمران خان نے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کرنے کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا۔ایمل ولی خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ملک میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close