سستے تیل کا جہاز پاکستان کب پہنچے گا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کا جہاز جلد پاکستان پہنچ جائے گا، روس میں سستا تیل جہاز میں لوڈ کیا جارہا ہے، امپورٹڈ حکومت ہوتی تو کیا روس تیل کا معاہدہ کرتا؟ پی ٹی آئی نے سازش کے تحت آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ ڈالے کی کوشش کی، جو آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اظہار خیال کے دوران کہا کہ معزز ایوان نے مجھ ناچیز پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کیا ہے میں مان رکھوں گا، کبھی پارلیمان کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، پاکستان شدید مشکلات میں ہے، وہ میری وجہ سے یا ممبران کی وجہ سے نہیں، 2018 میں پاکستان کی معیشت دنیا میں مانی ہوئی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت تھی، اس کے بعدایک جھرلو زدہ الیکشن کے نتیجے ، ہر چیز سب کے سامنے ہے، وہ فراڈ الیکشن کیسے ہوئے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو مجبور کیا گیا کہ آپ فلاں فلاں کی ٹکٹ چھوڑکر دوپٹہ یا پٹکاپہن لیں۔ساری دنیا جانتی ہے کس طرح آرٹی ایس لو بند کروایا گیا۔ 75سالہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح نتائج روکے گئے، شہروں میں ہمیشہ نتائج پہلے آتے ہیں لیکن یہ تاریخ میں پہلا الیکشن تھا جس میں پہلے دیہاتوں سے نتائج آئے، پھر کئی کئی دن مہینوں شہروں میں نتائج روکے گئے، جبکہ گنتی کی بات کی گئی توایک شخص ثاقب نثار نے حکم دے دیا کہ اب گنتی نہیں ہوگی، گنتی کا عمل بند کردیا گیا ہے۔پھر کیا کیا دھاندلی کے انتظامات کئے گئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایوان نے مجھ پر پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسی فلو ر پر اس وقت کی حکومت اور وزیراعظم نے کمٹمنٹ دی تھی کہ دھاندلی کے الزام کی تحقیق ہوگی، پانچ سال گزرنے کو ہیں لیکن تحقیقات نہیں ہوں، مطالبہ کرتا ہوں کہ اسپیکر تحقیقات کرائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، قوم کو پتا چلنا چاہیئے کہ کس طرح عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا۔

وقت ضائع کئے بغیر کہوں گا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری گفتگو تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی تو عمران خان نیازی نے دوصوبوں کے وزراء خزانہ کو کہا گیا کہ آپ کہہ دیں ہم ان شرائط کو نہیں مانتے، عدم استحکام کا سلسلہ آج تک جاری ہے سائفر کو جانتے ہیں، چین اور روس سے ہمدردی کا اظہار مگرمچھ کے آنسو تھے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت روس میں پاکستان کیلئے سستا تیل جہاز میں لوڈ کیا جارہا ہے، سستے تیل کا جہاز جلد پاکستان پہنچ جائے گا، کیا امپورٹڈ حکومت ہوتی تو روس ہمیں تیل دیتا؟ یہ بدترین سازش ہے جو پاکستان کے خلاف کی گئی۔ ثاقب نثار اور طارق رحیم کی آڈیو سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close