اب تک کتنے ممالک کی جانب سے حج کروانے کی پیشکش آچکی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل بزرگ کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مسجد نبوی ﷺ میں موجود بزرگ شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کی سادگی اور حلیے کو بہت پسند کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر نے بھی اس بزرگ کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے لکھا کہ ان کے بارے میں میری کوئی رہنمائی کون کرے گا ؟۔83 سالہ بزرگ شہری کا نام عبدالقادر بخش ہے اور وہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔عبدالقادر بخش نے انٹرویو دیتے ہوئے عمرہ پر جانے کی مکمل تفصیلات بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے 9 بچے ہیں جن میں 4 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں۔بچپن سے شوق تھا کہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جاؤں، پرویز مشرف کے دور میں پاسپورٹ بنوایا تھا، پھر کورونا بھی آ گیا اور رکاوٹیں پیدا ہو گئیں، تب تک پاسپورٹ بھی ایکسپائر ہو گیا۔اس بار مال مویشی بیچ کر دو لاکھ روپے جمع کیے اور ٹریول ایجنسی سے رابطہ کیا۔ٹریول ایجنسی سے بتایا کہ میرے پاس رہائش نہیں ہے صرف ٹرانسپورٹ دوں گا۔ دو دن تک مجھے وہاں کوئی ساتھی نہیں ملا، میرا بیگ اور سامان بھی گم گیا،دو دن تک احرام میں رہا،بعدازاں ایک جاننے والے سے رابطہ ہوا تو وہ اپنے گھر لے جاتا تھا۔ عبدالقادر بخش نے تصدیق کی کہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے حج پر بلانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ترکی اور شام نے بھی حج پر بھیجنےکی پیشکش کی۔

بزرگ شخص نے مزید بتایا کہ میرا ایک بیٹا سعودی عرب میں اونٹ چراتا ہے ، وہ پیسے بھیجتا ہے تو گزار ہوتا ہے،ایک بیٹا موٹر سائیکل پر انڈے بیچتا ہے۔دوسرے بیٹے دیہاڑی پر کام کرتے ہیں۔عبدالقادر بخش مخصوص دعا بھی کرواتے ہیں جس میں وہ پاکستان کی بھلائی اور اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا مانگتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close