اسلام آباد (پی این آئی) آج سہ پہر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والےدو وفاقی وزراء میں تلخ کلامی کیوں ہوئی ؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔۔۔ پتہ چلا ہے کہ جاوید لطیف اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے درمیان تقریر کرنے کے معاملے پر شدید تلخی ہوئی۔۔۔۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں طے ہوا تھا تمام جماعتوں کے تین تین ارکان قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے، وفاقی کابینہ اجلاس میں طے ہوا تھا ن لیگ کی جانب سے جاوید لطیف پہلے تقریر کریں گے۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے مقررین کی ترتیب بدل دی اور جاوید لطیف کے اصرار کے باوجود مرتضیٰ جاوید عباسی نے خطاب کے لیے اسپیکر کو نام نہیں دیا۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد تقریر کا وقت لیا پھر بھی موقع نہیں دیا گیا، بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی نے اتحادیوں کو تقریر کرنے کا کہا۔۔۔۔ یہ وجہ تھی جو جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان شدید تلخی اور جھگڑے کی وجہ بن گئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں