پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کا شیڈول طے ہو گیا، کب شروع ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک نمائندہ وفد آج شام چھ بجے حکومت کی دعوت پر اس کے وفد سے ملاقات کرے گا۔۔۔ آج سہ پہر ایک ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی دعوت پر یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔۔۔۔۔حکومت نے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو آج شام چھے بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملنے کی دعوت دی ہے،

شاہ محمود قریشی، سینیٹر علی ظفر اور وہ خود تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وفد حکومت کی سنجیدگی جانچنے کے لیے چھے بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ جائے گا اور حکومتی وف سے ملاقات کا انتظار کرے گا۔ اس سے اندازہ ہو جائے گا کہ وہ مذاکرات کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں۔ اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو لے کر آئیں، ہم اس پر بات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close