شیخ رشید نے چوروں سے نجات اور آئین کی فتح کا ہفتہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ چوروں سے نجات اور آئین کی فتح کا ہفتہ ہے، عدالت کی بات عدالت میں رہنی چاہیے۔۔۔۔ آج بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ججز کو استحقاق کمیٹی میں لائیں گے، فضل الرحمٰن کہتے ہیں ہم ان ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔۔۔۔ شیخ رشید نے کہا کہ 42 افراد نے اس ماہ ٹھٹھہ میں خودکشی کی ہے، بلاول کو کیا کرنا ہے،

اپنے سیلاب زدگان میں 5 روپے نہیں دے سکا، ایک سال سے 5 ڈالر ملک میں نہیں لا سکا، نہ آئی ایم ایف ڈیل ہوئی۔۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نہ کوئی معاشی بحران حل ہوا نہ سیاسی، صرف جوڈو کراٹے چل رہا ہے، قبضہ گروپ بند گلی میں داخل ہو چکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close