یکم مئی، صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کی حکومت نے پیر یکم مئی کو عالمی یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یکم مئی بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close