عمران خان, توشہ خانہ کیس، نیا جج مقرر کر دیا گیا، جج کا تعارف کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نیا جج مقرر کر دیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ کیس جج ظفر اقبال سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔۔۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ایسٹ زون میں کر دیا گیا ہے۔۔۔۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر گھریلو تشدد عدالت سے ویسٹ میں کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close