علی امین گنڈا پور کو سہولیات کیوں دیں؟ سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر افسران کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

سکھر (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو جیل میں سہولتیں دینے کے الزام میں سندھ حکومت نے سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو کو معطل کر دیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن منور علی شاہ کو ہائی پروفائل قیدی کو سہولتیں دینے کے الزامات پر معطل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جیل کے سینئر افسران کی معطلی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور سکھر جیل میں قید ہیں اور سندھ حکومت نے ہائی پروفائل قیدی کے موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال پر کارروائی کی ہے۔۔۔۔۔علی امین گنڈاپور عید کی چھٹیوں کے دوران دوستوں سے ملاقاتیں کرتے رہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں جیل میں غیر ضروری سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close