افسوسناک حادثہ خیر پور کے قریب مسافر ٹرین میں آتشزدگی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

خیر پور (پی این آئی) پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں خیرپور کے قریب آگ لگنے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 22 سال کی لڑکی، 2 بچیاں اور 11 سال کا لڑکا شامل ہے، جاں بحق دونوں بچیوں کی عمریں 9 سال اور 7 سال تھیں۔۔۔۔۔پولیس نے کہا ہے کہ رات گئے پیش آئے حادثے کے بعد سے بچوں کی تلاش جاری تھی۔۔۔۔۔بزنس کلاس بوگی میں آگ لگی تو لوگوں نے چلتی ٹرین سے کود کر جان بچائی، چھلانگ لگانے والی ایک خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔۔۔۔

اس سے پہلے آج صبح پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں خیرپور کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آگ سے متاثرہ بوگی کے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔۔۔۔ اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی ٹریک سے ہٹادی گئی ہے اور کراچی سے اندرون ملک جانے والا ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔۔۔۔محمود الرحمن لاکھو نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی۔۔۔

۔واقعے کے بعد متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کے اگلے حصے کو خیرپور جبکہ پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا گیا۔۔۔۔ پاکستان ریلوے کے مطابق حادثے کے باعث اپ ٹریک مکمل طور پر معطل رہا اور کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو گمبٹ سے پہلے اسٹیشنز پر روکا گیا۔۔۔۔فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بوگی میں لگی آگ پر قابو پایا۔۔۔ ریلوے کی طرف سے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close