شیخ رشید کو امریکی خاتون کی جانب سے شادی کی پیشکش کا انکشاف، خاتون کون نکلی؟

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ایک امیر امریکی خاتون کی طرف سے شادی کی پیشکش کا انکشاف کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ایک بار وہ امریکہ میں ایم کیو ایم کے ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں ایک لڑکی نے ان سے کہا کہ ”میں طلاق یافتہ ہوں اور آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میں یہاں کی امیر ترین عورت ہوں۔“ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس وقت سابق صدر پرویز مشرف بھی موجود تھے۔سابق اداکارہ ریما خان کے ساتھ شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ”میرے پاس وزارت اطلاعات تھی تو اداکاروں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ اس وقت فلم انڈسٹری بھی وزارت اطلاعات کے ماتحت ہی ہوتی تھی۔“ اس پر میزبان نے سوال پوچھا کہ ”سننے میں آیا تھا کہ اداکارہ ریما آپ سے شادی کی خواہش مند ہیں یا آپ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟“ اس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ”ریما کی شادی اچھی گزر رہی ہے۔ انہیں اب انجوائے کرنے دیں۔ میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔“انہوں نے کہا کہ ”کہا جاتا ہے مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میرے خیال میں عورت انتخاب ہی کامیاب آدمی کا کرتی ہے۔ عورت کسی بے وقوف مرد سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close