اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ ان کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، نہ ہی انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں سے کوئی مشاورت کی ہے۔
مریم اورنگ زیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ عوام، پارٹی، اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11اپریل 2022ءکو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔ من گھڑٹ افواہ حقیقت نہیں۔ میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں