اب چاہے شہری گیس استعمال کریں یا نہ کریں میٹر کا کتنا ماہانہ کرایہ ادا کرنا ہوگا؟ بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے مرے ہوئے کو مارنے کے مترادف اقدام اٹھاتے ہوئے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 500 روپے کر دیا۔ اب چاہے شہری گیس استعمال کریں یا نہ کریں ان کو 500 روپے ہر ماہ ادا کرنا ہوں گے، سوئی ناردرن نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 460 روپے بڑھا دیا ہے۔

اس سے پہلے گیس میٹر کا کرایہ صرف 40 روپے وصول کیا جا رہا تھا، سوئی ناردرن نے کس پالیسی کے تحت اتنا بڑا اضافہ کر دیا، کچھ نہیں بتایا گیا۔محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ چارجز جنوری 2023ء سے لاگو کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close