روٹی کی قیمت میں پھر اضافہ، غریب آدمی کیلئے مشکل بڑھ گئی

لاہور (پی این آئی) تندو مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا، غریب آدمی اب روٹی سے بھی گیا۔لاہور میں سادہ روٹی 20 روپے میں فروخت ہونے لگی، نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن نے باضابطہ اضافہ نہیں کیا، تندور مالکان نے خود بخود سادہ روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔اس سے قبل آج غربت کی چکی میں پسنے والوں کو حکومت کی جانب سے بھی دو سرپرائز دیئے گئے۔

چینی کی سرکاری قیمت بھی 7 روپے کلو سے زائد بڑھا دی گئی جبکہ سوئی ناردرن نے گیس میٹر کی فیس 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی جس کے بعد اب گیس استعمال کریں نہ کریں ہر ماہ 500 روپے ادائیگی کی تلوار سر پر لٹکی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close