پارلیمنٹ اور عدلیہ کا ٹکراؤ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کسی نے حدود سے تجاوز کیا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کا ٹکراؤ نہیں چاہتے۔

خواہش ہے کہ تمام معاملات آسانی سے حل ہوجائیں لیکن اگر کسی نے ہماری حدود میں تجاوز کرنے کی کوشش کی تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے کبھی نہیں گھبرائی، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ایک ہی دن ہوں تاکہ کسی کو ان کے نتائج پر اعتراض نہ ہو، الیکشن کا متنازع ہونا کسی بھی صورت میں پاکستان کے مفادمیں نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close