اقتدار میں آیا تو فوج میں کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کا اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آیا تو فوج میں کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان نے گذشتہ روز زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں۔اگر ہم آگئے تو فوج میں جو کرپشن کرتا ہے اس کو نہیں چھوڑوں گا۔

ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے میدان میں آئیں، اب تو امپئر اور اسٹیبلشمنٹ بھی تمہارے ساتھ ہے ، الیکشن لڑ کر دکھاؤ۔پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جا رہا ہے۔ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔جنرل باجوہ ان چوروں کو اپنی ایکسٹینشن کے لیے مسلط کیا۔پاکستان کا سارا سسٹم غلاموں کا بن گیا ہے ہم آزاد نہیں ہیں۔ دریں اثناء عمران خان نے یوم تاسیس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2002 کے الیکشن میں ایک سیٹ ملی اور بہت سے لوگ چھوڑ گئے ، پہلے الیکشن میں 90 فیصد اور پھر دوسرے الیکشن میں 95 فیصد لوگ چھوڑ گئے۔

ہم نے 2008 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو لوگ سمجھے پارٹی ختم ہوگئی۔ 2018 کا الیکشن ہم جیتے اور ساڑھے تین سال حکومت میں گزارے، پہلا الیکشن ہارنے کے بعد کون پارٹی میں آتا ہے، مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ تھا کسی کو پتا نہیں تھا کہ اتنے لوگ آئیں گے، نوازشریف آج تک مینارپاکستان میں جلسہ نہیں کرسکے، دوخاندانی پارٹیاں بنی ہوئی ہیں لوگ ان سے تنگ ہیں، خیبرپختونخواہ کسی کو دوسری بار اکثریت نہیں دیتا لیکن ہماری جماعت کو دوسری بات اکثریت ملی۔ 2013 میں ن لیگ کو جتوانے کیلئے بھرپور دھاندلی کی گئی تھی۔ ہم نے ای وی ایم کیلئے قانون سازی کی جس سے 90 فیصد دھاندلی ختم ہوجاتی، ای وی ایم کا مطلب جیسے ہی پولنگ ختم اسی وقت نتیجہ آجاتا۔ای وی ایم کی دو سال تک کوشش کی لیکن نہیں آنے دی گئی۔ جب کپتان تھا تو نیوٹرل ایمپائر لے کر آیا، چاہتا تھا کوئی بھی الیکشن جیتے تو شفاف طریقے سے جیتے۔ چیلنج کرتا ہوں آئیں الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close