عمران خان نے اچانک فیصلہ بدل لیا، راولپنڈی سے 3حلقوں کے امیدوار تبدیل

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف نے راولپنڈی سے نظرثانی کے بعد 3 حلقوں کے امیدوار تبدیل کر دیے۔پی پی 10 میں ٹکٹ طیبہ ابراہیم سے لے کر کرنل (ر) اجمل صابر راجہ کو دے دیا گیا۔پی پی 11 میں ٹکٹ چوہدری عدنان سے لے کر عارف عباسی کو جاری کیا گیا۔پی پی 7 میں ٹکٹ کرنل (ر) شبیر اعوان سے واپس لے کر طارق مرتضیٰ کو نئے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔

جب کہ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدرسابق ایم این اے امیدوار چوہدری فیض اللہ کموکا اپنے حلقہ نئے امیدوار کو ٹکٹ جاری ہونے پر پریشان ہیں۔ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہونے پرحلقہ کے کارکنوں‘پارٹی کے سینئر ممبران اورعرصہ دراز سے انتخابی مہم چلانے والے امیدواروں نے پارٹی کے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سراپا احتجاج بن گئے۔حلقہ پی پی 112فیصل آباد شہر کا وہ واحد حلقہ ہے جہاں پرتحریک انصاف کے امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ درجن بھر سے زائد امیدوار سالہا سال سے اس حلقہ میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے جنہیں پارٹی ٹکٹ ملنے کا قوی امکان تھا۔ان تمام امیدواروں کی سربراہی اس حلقہ کے ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا کر رہے تھے جو پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ان امیدواروں میں سردار ندیم صادق ڈوگر‘ ملک شہباز امیر اعوان‘ ولید ارشد ڈوگر‘ رانا اسرار احمد خاں‘انجینئر احتشام جاوید‘عبداللہ خان دمڑ‘سید عتیق الرزاق لکی شاہ کے نام سرفہرست ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ان امیدواروں میں شہباز گل کا بھی اضافہ ہو گیا تھا اور شہباز گل نے بھی اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔چونکہ شہباز گل کا تعلق عمران خان کے قریبی رفقائے کارمیں ہوتا ہے اس لئے وہ پارٹی ٹکٹ ملنے کے لئے پرامید تھے لیکن شہباز گل سمیت تمام امیدوار پارٹی ٹکٹ ملنے کے لئے پرامید تھے کہ 20 اپریل کو آنے والے فیصلے نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری بلال اشرف بسرا کو عمران خان نے پی پی 112کا پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا اس طرح ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا کو بھی دھچکا لگا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں