پی ٹی آئی نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار تبدیل کر دیا، اب کون مقابلہ کرے گا؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے شروع کر دیئے ہیں۔۔۔۔راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 10 میںسابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خلاف کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کر دیاہے۔۔۔ ۔پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی قیادت نے اس سے پہلےچوہدری نثار علی خان کے خلاف پی پی 10 میںخاتون رہنما طیبہ ابراہیم کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلے کے دوران تبدیل کرتے ہوئے ان سےٹکٹ واپس لیا گیا اور ٹکٹ کرنل (ریٹائرڈ) اجمل صابر کو دے دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close